Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی خاتون سمیت 4 مسافر زخمی

حادثہ دو مسافر بسوں میں ریس لگانے کے دوران پیش آیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا
شائع 08 اپريل 2022 03:04pm
پولیس نے مسافر بس کو تحویل میں لے لیا ـــ فائل فوٹو
پولیس نے مسافر بس کو تحویل میں لے لیا ـــ فائل فوٹو

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ریس لگانے کے دوران تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے خاتون سمیت 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صفورہ مین یونیورسٹی گیٹ نمبر ایک کے قریب تیز رفتار بس حادثے کا شکارہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 مسافر زخمی ہوئے۔

حادثہ دو مسافر بسوں میں ریس لگانے کے دوران پیش آیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم زخمیوں کی شناخت 42 سالہ سلیم ، 21 سالہ لاج ، 28 سالہ اشفاق اور 65 سالہ زینت کے ناموں سے کی گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مسافر بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

karachi

Accident

University Road