Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مریم نفیس نے اپنا ولیمہ یتیم بچوں کے ساتھ منایا

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "شادی کی تمام تر تقریبات میں سے سب سے بہترین تقریب ان بچوں کے ساتھ رہی ہے"۔
شائع 08 اپريل 2022 02:37pm
اداکارہ مریم نفیس ____ انسٹاگرام فوٹو
اداکارہ مریم نفیس ____ انسٹاگرام فوٹو

معروف اداکارہ مریم نفیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے یتیم خانے میں اپنا ولیمہ کر کے مثال قائم کردی۔

مریم نفیس حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ٓہوئیں تھیں جبکہ انہوں نے اپنے ولیمے کی تصاویر انسٹاگرام پر یتیم بچوں کے ہمراہ کھیلتے، کھانا تقسیم کرتے تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "شادی کی تمام تر تقریبات میں سے سب سے بہترین تقریب ان بچوں کے ساتھ رہی ہے"۔

مریم نفیس نے کہا کہ ان بچوں کے چہروں پر خوشی، ان کے ساتھ کھانا کھانا، ان کے ساتھ وقت گزارنا، ایسی معصوم گفتگو، میٹھی دعاؤں کے ساتھ ہی ہمارا ولیمہ بہترین رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ولیمہ کرنے کا اس سے بہتر طریقہ شاید کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا۔

اس موقع پرمریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ اب ہم مستقبل میں ان بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی انہیں غیر مشروط محبت سے بھرے گھر تلاش کرنے کیلئے بھرپور کام کریں گے، انشاء اللہ!

تاہم پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

islambad