Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کیلئے آج سیاست کا اہم اور مصروف ترین دن

وزیراعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ ، پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
شائع 08 اپريل 2022 12:05pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کیلئے آج سیاست کا اہم اور مصروف ترین دن ہے، وفاقی کابینہ ، پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، دوپہر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے،قومی اسمبلی اجلاس اورمبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط سمیت آئندہ کےلائحہ عمل پرغور کیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل،اپوزیشن بیانیہ سے نمٹنے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کی جائے گی۔

سیاسی کمیٹی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں جامع حکمت عملی مرتب کرنے پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں اورسابق ارکین اسمبلی سے بھی مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب بھی کریں گے جس میں سپریم کورٹ فیصلے ، تحریک عدم اعتماد کی واپسی اور اپوزیشن کے بیانیےسمیت دیگر معاملات پر قوم کوآگاہ کریں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

politics