Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد کا مسجد قبا کی 'تاریخ کی سب سے بڑی توسیع' کا اعلان

نئے منصوبے سے مسجد کا کل رقبہ 50 ہزار مربع میٹر ہوجائے گا جو کہ موجودہ سائز سے 10 گنا زیادہ ہے۔
شائع 08 اپريل 2022 12:20pm
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ میں مسجد قبا کی توسیع کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عبادت گاہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلی مسجد ہے جسے پیغمبر محمد ﷺ نے تعمیر کیا تھا، جبکہ اس وقت اس کا رقبہ 5,035 مربع میٹر ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ نئے منصوبے سے مسجد کا کل رقبہ 50 ہزار مربع میٹر ہوجائے گا جو کہ موجودہ سائز سے 10 گنا زیادہ ہے۔

سرکاری میڈیا نے کہ مزید کہا کہ نیا علاقہ 66,000 نمازیوں کیلئےے مختص کیا جائے گا جبکہ یہ مسجد قباء کے قیام کے بعد کی تاریخ میں سب سے بڑی توسیع ہے۔

توقع ہے کہ اس توسیع سے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کیا جائے گا اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف جسن میں معیار زندگی، اور ایسے پروگرام ہیں، جو حجاج کو پیش کی جانے والی خدمات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد کی توسیع کے علاوہ 57 تاریخی مقامات بشمول کنویں، کھیتوں اور "پیغمبری کے راستے" کو تیار جائے گا۔

ساتھ ہی نمازیوں کی حفاظت کے لیے سڑکوں کا ایک بہتر نیٹ ورک اور سیکیورٹی سسٹم بھی ڈیزائن اور بنایا جائے گا۔

Shah Salman

Saudi Arab