Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ معیشت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے ...
شائع 07 اپريل 2022 03:28pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے قومی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے نئے انتخابات ہی واحد قابل عمل آپشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جاری سیاسی بحران کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید گر گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لیٹر گیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کا حکم اور وزیر اعظم کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار دو الگ الگ چیزیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں عدلیہ اور پارلیمنٹ کے اختیارات کی اچھی طرح وضاحت کی گئی ہے اور ایک ادارہ دوسرے ڈومین میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

fawad chaudhry