Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نور مقدم کی بیکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نور مقدم براؤنز بنا رہی ہے جو انہیں بہت پسند تھیں۔
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2022 04:38pm
نور مقدم گھر میں بیکنگ کی تیاری میں مصروف ہیں ـــ  ٹوئٹر فوٹو
نور مقدم گھر میں بیکنگ کی تیاری میں مصروف ہیں ـــ ٹوئٹر فوٹو

اسلام آباد: نور مقدم کو انصاف دلانے کی غرض سے بنائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "جسٹس فار نور" سے نور مقدم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ براؤنیز بنانے میں مصروف ہیں۔

تاہم ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ نور مقدم براؤنز بنا رہی ہے جو انہیں بہت پسند تھیں۔

اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں پیغام دیا گیا کہ "خوبصورت نور، ہم آپ کو نہیں بھولے، ہم میں سے کوئی آپ کو نہیں بُھولا، یہ آپ کے بغیر پہلا رمضان ہے، آپ کے گھر والے آپ کو یاد کرتے ہیں"۔

اس کے علاوہ ٹوئٹ میں نورمقدم کے لیے یہ بھی کہا کہ آپ کا جنت میں ہونے کا خیال ہمیں تسلی دیتا ہے، لیکن آپ کی ہمارے ساتھ ہونے کی خواہش وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ فروری میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میںٓ مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی۔

تاہم عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Noor Mukadam