Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ٹک ٹاک پر انٹری

ٹک ٹاک پاکستان میں متعدد بار معطل ہونے کے بعد بھی سب سے سے زیادہ پسند کی جانے والی ایپ ہے۔
شائع 07 اپريل 2022 01:28pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر انٹری دے ڈالی۔

قاسم سوری نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر صرف 2 ویڈیوز شیئر کی ہیں, جن میں سے ایک 3 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد کی رولنگ پڑھتے ہوئے جبکہ دوسری اسی دن اسمبلی میں آتے وقت کی ہے۔

تاہم ڈپٹی اسپیکر جو ان دنوں 3 اپریل کو اپنے متنازعہ فیصلے کی وجہ سے سرخیوں میں تھے، انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس کے تقریباً 1000 فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ سوری نے 6 اپریل کو پلیٹ فارم میں جوائن کیا تھا۔

National Assembly

TikTok

Qasim Suri