Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ اپوزیشن کا جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان

متحدہ اپوزیشن نے صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالنے اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔
شائع 07 اپريل 2022 11:54am

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے کل جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے خطبوں میں آئمہ کرام آئین کی حرمت پر روشنی ڈالیں گے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر متحدہ اپوزیشن نے بیان جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکرکی غیرآئینی رولنگ جمہوری نظام کی بنیادپرحملہ ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتمادآئین شکنی سےمستردکرناپارلیمنٹ پرحملہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں اس غیرآئینی اقدام کی فی الفورتنسیخ کی جائے اور آئین پرحملہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں مثالی سزادی جائے۔

متحدہ اپوزیشن نے صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالنے اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

opposition

اسلام آباد

Political Parties