Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد انڈونیشیا کے باشندوں میں سب سے زیادہ مقبول قرار: سروے

انڈونیشیا کی عوام کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر تمام غیر ملکی عالمی رہنماؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اعتماد ہے۔
شائع 07 اپريل 2022 11:34am
شائع ہونے والے سروے کا مقصد تھا کہ انڈونیشین دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں ـــ فائل فوٹو
شائع ہونے والے سروے کا مقصد تھا کہ انڈونیشین دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں ـــ فائل فوٹو

انڈونیشیا کی عوام نے سب سے زیادہ اعتماد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر ظاہر کیا ہے۔

لوئی انسٹی ٹیوٹ فارن پالیسی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق انڈونیشیا کی عوام کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر تمام غیر ملکی عالمی رہنماؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اعتماد ہے۔

دریں اثنا پیر کو شائع ہونے والے سروے کا مقصد تھا کہ انڈونیشین دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں۔

تاہم سروے میں کہا گیا ہے کہ"انڈونیشیا کی اکثریت عوام کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود (57 فیصد) پر اعتماد ہے۔"

مزید براں ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید 52 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔

سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی اور اماراتی رہنماؤں کو ووٹ دینے والے انڈونیشیاء نے "ان کے بیان کردہ مذہب سے قطع نظر اعلیٰ سطح پر اعتماد کا اظہار کیا۔"

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "انڈونیشیائی لوگ اسلامی ممالک کو خاص طور پر بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

Indonesia

Shah Salman

Saudi Arab