Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بغاوت میں...
شائع 06 اپريل 2022 05:26pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بغاوت میں تیس سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی تیس سیکنڈ لگنا چاہئے، انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو انتخاب کے دن اسمبلی سے باہرنکال دیا گیا، عمران خان کے مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا، اب عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوغیرجمہوری طریقے سےلایا گیا تھا۔

PPP

chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Supreme Court of Pakistan