Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہوگیا: مریم نواز

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی...
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2022 05:51pm

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا، لیکن پرویز الہی کو ان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون کا سرِبازار تماشہ لگایا بلکہ عمران خان یہ سب کر کے بھی دندناتے پھررہے ہیں اگر یہ کسی اور نے کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہی جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈےزیادہ دن نہیں چلیں گے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔

imran khan

Maryam Nawaz Sharif

no trust move