Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس: احسن اقبال کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
شائع 06 اپريل 2022 02:39pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناروال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف احسن اقبال کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ناروال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کی۔

احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کردی، نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی منظوری سی ای ڈبلیو پی، وفاقی کابینہ ودیگر نے دی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ احتساب عدالت خود مانتی ہے کہ یہ معاملہ سیکشن 9 اے کا معاملہ نہیں بنتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کیسز باہنے کا مقصد میری کردار کشی اور بدنام کرنا ہے، حکومت نے 2سال سے سیاسی بنیادوں پر نیب گردی کی ہوئی ہے۔

accountability court

IHC

Ahsan Iqbal

اسلام آباد