Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان الیکشن نہیں، جیل جانے کی تیاری کریں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں...
شائع 06 اپريل 2022 01:39pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں سےسوال کرو تو گالی دیتے ہیں، صحافی مطیع اللہ جان سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں، جعلی خط کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور اگر بیرونی سازش کا پتا چل گیا تھا تو خاموشی کیوں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو پیش کرنےکی اجازت کیوں دی گئی، ووٹنگ والے دن اچانک بیرونی سازش یادآگئی، عوام کی لوٹ مارکرنےوالوں کیخلاف کمیشن بنایاجائے۔

مسلم لیگ ن رہنما نے کہا کہ عمران خان نے چینی،بجلی اور گیس چوری کی، ریاست مدینہ کےنام پر اپوزیشن کو جیل میں ڈالاگیا، فرح گجرباہر گئی نہیں اس کو عمران خان نے بھگایا ہے، فرح گجر کی بیسٹ فرینڈ اوران کے شوہر بھی بھاگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کیلئے آئین پاکستان کو توڑا، عمران خان الیکشن کی نہیں،جیل جانے کی تیاری کریں، آئین توڑنے والوں کو جیل جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح گجر کی لوٹ مار قوم کےسامنےآجائےگی، بیرونی سازش کے تحت آپ کوہٹانا تھا توآپ نےاسمبلی کیوں تحلیل کی، آئین پر حملہ کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

PDM

Maryam Aurangzeb

spokeswomen