یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان بحری ٹرانسپورٹیشن کے شعبے مین تعاون کی یادداشت پر دستخط
دبئی: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بحری نقل و حمل، تجربات کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یادداشت پر متحدہ عرب امارات کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد المزروعی اور دونوں اطراف کے متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں اسرائیل کے ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی کے وزیر میرو میکیلی نے دستخط کیے۔
یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا ہے، خاص طور پر میری ٹائم، اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مستقبل کا روڈ میپ ترتیب دینا ہے۔
اماراتی وزیر المزروعی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یادداشت پر دستخط سمندری نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں دونوں فریقوں کی دلچسپی اور دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر نے نشاندہی کی کہ یہ مفاہمت نامے سے دونوں ممالک کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں درپیش مستقبل میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اس اہم شعبے کی مدد کے لیے اہم اقدامات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔
اسرائیلی ٹرانسپورٹیشن کے وزیر میرو نے کہا کہ ہم نے جس یادداشت پر دستخط کیے ہیں اس کا مقصد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحری نقل و حمل کے روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک اور اعلیٰ قدم اٹھا رہے ہیں، جس سے دونوں فریقوں کے مفادات اور قومی معیشتوں کو تقویت ملے۔
Comments are closed on this story.