Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان بزدار کے خلاف چوہدری سرور کے الزامات بے بنیاد ہیں: ترجمان

ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے...
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2022 01:22pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں میں ہمیشہ میرٹ کی بالادستی رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گورنر کے طور پر کام کرنے والے شخص کو ایسی باتیں کہنے سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور نے اپنی نیوز کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ پنجاب میں عثمان بزدار کے دور میں کرپشن عروج پر تھی اور ڈی سیز اور دیگر افسران رشوت پر تعینات کیے گئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ سمیت پوری جماعت عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کے خلاف تھی لیکن وزیراعظم خاموش رہے۔

Usman Buzdar

spokesperson

Punjab CM