Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیکھنا ہے سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گا یا ماضی کے فیصلے برقرار رہیں گے، شاہد خاقان عباسی

ملک کا صدر، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزراء سازش کرکے آئین توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک کے آئین کو توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈڈ لوگ ہیں، شاہدخاقان عباسی
شائع 05 اپريل 2022 11:35am

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گا یا ماضی کے فیصلے برقرار رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین توڑنے والے پر آرٹیکل 6لگتا ہے، اب امتحان سپریم کورٹ کا ہوگا، ملک میں آئین کو چوری کرنے کی کوشش ہے، ملک کا صدر، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزراء سازش کرکے آئین توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک کے آئین کو توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈڈ لوگ ہیں۔

رہنماء ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام دیکھنا چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گا یا ماضی کے فیصلے برقرار رہیں گے،ماضی کے فیصلوں کو عوام نے قبول نہیں کیا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک کی سیاسی اور قانونی اور آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے،پاکستان کا اہم ترین کیس ہے ،جمہوری عمل جاری تھا اس کو توڑا گیا،اب پنجاب میں بھی کوشش ہو گی کہ ووٹنگ نہ ہو،ان لوگوں کو پاکستان کی عوام کبھی قبول نہیں کریں گے،الیکشن ایک ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، آج نہیں تو کل الیکشن تو ہونے ہی ہیں۔

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Constitution