Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی خود محفوظ نہیں ہو گا تو بنیادی انسانی حقوق پر کیسے بات کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں کوقانونی تحفظ دینےسے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کوآئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2022 12:15pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں کوقانونی تحفظ دینےسے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کوآئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ صحافی خود محفوظ نہیں ہو گا تو بنیادی انسانی حقوق پر کیسے بات کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے صحافیوں کو قانونی تحفظ دینے سے متعلق پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتی استفسار پر وکیل پیمرا نے پیمرا کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کا بتایا۔

عدالت نے پیمرا کی رپورٹ پر سینئر صحافی کو معاونت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کاپی فراہم کرنے کا کہا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ صحافی جب خود محفوظ نہیں ہو گا تو بنیادی انسانی حقوق پر کیسے بات کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی استدعا کی تو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پوچھا کہ کیا اس وقت ملک میں کوئی وفاقی حکومت ہے۔

وکیل نے بتایاکہ جس وقت نوٹس ہوئے تھے تب تو وفاقی حکومت موجود تھی جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت ہے لیکن تھوڑی تبدیلی آگئی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو بھی آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

IHC

اسلام آباد

journalist

Govt

Chief Justice Athar Minallah