Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی، روسی وزارت خارجہ

امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دباؤ ڈالا، ترجمان روسی وزارت خارجہ
شائع 05 اپريل 2022 11:19am

ماسکو: روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اوراس کے مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان پرزبردست دباؤ ڈالا۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد پیدا صورتحال سے واضح ہے کہ امریکا نے بات نہ ماننے پر’نافرمان ‘ عمران خان کوسزا دینے کا فیصلہ کیا، وزیر اعظم کے اپنی جماعت کا ایک گروپ اچانک اپوزیشن میں چلا گیا اور پارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

ماریہ زخارووانے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔

pm imran khan

America

mascow

punish