Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میلبرن اسٹارز نے کس پاکستانی کھلاڑی کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا؟

سڈنی :آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے...
شائع 05 اپريل 2022 10:38am

سڈنی :آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بگ بیش کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ وہ کس پاکستانی کو اس لیگ کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

بگ بیش نے آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ کا بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز بھی بگ بیش کا حصہ بنیں تو مقابلہ اور دلچسپ ہو گا۔

بگ بیش کے ٹویٹ ہو ری ٹویٹ کرتے ہوئے فرنچائز میلبرن اسٹار نے بابر اعظم سے معاہدے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف پہلے ہی میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔ میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر ہینڈل نے حارث رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اسٹارز فیملی میں بہت اچھے لگیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی 20 کی ریکنگ میں نمبر ون بیٹسمین ہیں،وہ ون ڈے میں بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

babar azam

Big Bash League

sydney

T20