Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیر اعظم نہیں رہے، مولانا فضل الرحمان

ملکی صورتحال پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آگیا۔
شائع 05 اپريل 2022 10:17am

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیر اعظم نہیں رہے، صدرمملکت اور عمران خان آئین پاکستان کی نفی کررہے ہیں۔

ملکی صورتحال پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آگیا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہےبلکہ صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اب آئین کا تقاضہ ہے کہ آرمی چیف سیکیورٹی ادارے انہیں مزید بطور وزیراعظم ڈیل نا کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفیر کے کیبل اور سیکیورٹی کے دیگر معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے،سیکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عدالت عظمی سے استدعا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے سفیر کے کیبل کے ڈرامے کی حقیقت واضح کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی کو بلاکر بریفنگ لے کہ حقیقت کیا ہے اور جھوٹ کیا،ایک ایک منٹ ملک کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے،اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراً ہوجانا چاہیئے ،صدرمملکت اور عمران خان آئین پاکستان کی نفی کررہے ہیں۔

PDM

pm imran khan

اسلام آباد

JUI F

Molana Fazal ur Rehman