Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعید غنی نے محمد حفیظ کو کڑک جواب دے دیا

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر کڑک جواب دے دیا۔
شائع 04 اپريل 2022 03:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر کڑک جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دی تھی۔

جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی ٹوئٹ کیے تھے۔

دریں اثنا محمد حفیظ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "عمران خان ہمیشہ سے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں"۔

تاہم اس ٹوئٹ کے جواب میں سعید غنی نے بھی محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ"کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔"

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی لیکن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ زیراعظم کی تجویز پر صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

imran khan

Saeed Ghani

mohammad hafeez