Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپتان نے منحرف اراکین کو اپنے نشانے پر رکھ لیا: اسد عمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان نے قومی...
شائع 04 اپريل 2022 01:20pm

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد اب پارٹی کے منحرف اراکین کو اپنے نشانے پر رکھ لیا، تاحیات نااہلی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین نے فلورکراسنگ کی اور نوٹس پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر تاحیات نااہل ہوگی، ایاز صادق نے بطور اسپیکرقومی اسمبلی نشست سنبھالی جو ایک غیرقانونی عمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات مسائل کا حل ہوسکتے ہیں اور سپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے جس سے انتشار نہیں پھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منگل کو بلا لیا ہے،جس میں آئندہ انتخابات کےلئے ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

Asad Umer

no trust move