Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذوالفقار علی بھٹو کی 43ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے، گڑھی خدا بخش بھٹو میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مزار پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
شائع 04 اپريل 2022 12:25pm

لاڑکانہ: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 43ویں برسی آج منائی جارہی ہے، گڑھی خدا بخش بھٹو میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی آج منائی جارہی ہے،گڑھی خدا بخش بھٹو میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مزار پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کارکنان ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دیکر پھول چڑھارہے ہیں،شہدا ءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔

تقریبات میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں کی آمد کا سلسلہ شام تک جاری رہےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیےئاجگہ جگہ بینرز بھی لگادیئے گئے،بلاول بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کریں گے ۔

Larkana

PPP

zulfiqar ali bhutto

Death Anniversary