Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کے بہترین مفاد میں ازخود استعفیٰ دیا: عثمان بزدار

نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہےکہ عوام کے بہترین...
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2022 12:47pm
Photo: FILE
Photo: FILE

نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہےکہ عوام کے بہترین مفاد میں ازخود استعفیٰ دیا، عمران خان نے جو بھی فیصلہ کیا اس کی تائید اور حمایت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سی ایم آفس، پولیس اور انتظامی افسروں نے شرکت کی۔

اعلیٰ حکام نے عثمان بزدارکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کرنے سے کبھی نہیں گھبرایا۔

Usman Buzdar

Punjab CM