Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان وقار یونس بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے

وقار یونس نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا۔
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2022 02:52pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بھی بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کی تصویر شیئر کی جس پر درج تھا کہ 'میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، آپ نے کیا ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی لیکن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ زیراعظم کی تجویز پر صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

imran khan

PTI govt