ملک بھر کے تمام بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: زکٰوة کٹوتی کی وجہ سے آج ملک بھر کے تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی۔
تاہم بینک نے واضح کیا کہ جن کھاتوں میں نصاب سے کم رقم ہے، اس میں زکٰوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ تمام بینکوں اورترقیاتی مالیاتی اداروں میں آج عوامی لین دین بند رہے گا۔
SBP
Ramadan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.