ڈپٹی اسپیکر کے متنازع فیصلے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استعفیٰ دے دیا
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے متنازعہ فیصلے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔
اپنے مختصر بیان میں راجہ خالد نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی آئینی شقوں سے انحراف کیا۔
قبل ازیں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ’غیر آئینی‘ اور آرٹیکل 5 (A) کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد راجہ خالد نے اعلان کیا کہ وہ اب حکومت کا دفاع نہیں کریں گے۔
راجہ خالد نے کہا کہ "میرے لیے اب حکومت کے 'غیر آئینی اقدامات' کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے، اس لیے میں بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔
Comments are closed on this story.