Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی میدان میں آ گئی، وزیراعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
شائع 03 اپريل 2022 10:58am

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ۔

متحدہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی میدان میں آ گئی، اپوزیشن نے وزیراعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔

اسپیکر اسد قیصر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کروائی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11بجے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتمادکوسرپرائزقراردے دیا۔

opposition

اسلام آباد

Asad Qaiser

no confidence motion

National Assembly Speaker