Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

وفاقی حکومت نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، نئےگورنرپنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وفاقی وزیر فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2022 10:28am

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، نئےگورنرپنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقائم مقام گورنر ہوں گے۔

گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد گورنر کے اختیارات قائم مقام ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے پاس چلے گئے،ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے،اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کے بجائے پینل آف چئیرمین کریں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو کس کے کہنے پر برطرف کیا گیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوچوہدری پرویز الٰہی کے کہنے پر برطرف کیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنماء حمزہ شہباز کیلئے مہم چلارہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کیلئے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کیلئے ایڈوائس کیا۔

Information Minister

اسلام آباد

governor punjab

chaudhry sarwar

Govt

Fawad Chaudhary