Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت اعلیٰ پنجاب: ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور: جہانگیر خان ترین گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے...
شائع 02 اپريل 2022 03:51pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: جہانگیر خان ترین گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین خان گروپ کے سینئر رہنما ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ حمزہ صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے کیے ہیں اور ان کے گروپ کے تمام اراکین اس فیصلے سے متفق ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے درمیان لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقات کے بعد اس پیش رفت کا اشارہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے اتوار کو ہونے والے عدم اعتماد کے ووٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر بات چیت کی۔

دو روز قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ ڈار اور ترین نے فون پر بات کی تھی، اس ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق ڈار اور ترین کے قریبی ذرائع نے کی۔

ملاقات کے بارے میں علم رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور مرکز میں تعاون کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

hamza shahbaz

Punjab CM

Jehangir Tareen