Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کےعلاوہ کوئی حل نہیں ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن والےاب پھنس گئے،عمران خان مقبول ہوگئے، صدرکی صوابدیدہےکہ وہ عمران خان کاعہدہ برقراررکھے
شائع 02 اپريل 2022 01:03pm
وزیر داخلہ شیخ رشید ___ فائل فوٹو
وزیر داخلہ شیخ رشید ___ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کوآگےلےجانےکیلئےالیکشن کےعلاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ہونےوالےلوگ اپنےحلقوں میں جانےکےقابل نہیں، ہرگھنٹےبعد ملکی سیاست بدلےگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والےاب پھنس گئے،عمران خان مقبول ہوگئے ہیں، صدرکی صوابدیدہےکہ وہ عمران خان کاعہدہ برقراررکھے،عمران خان کاعہدہ کتنےدن برقراررہتاہےصدرکی صوابدیدہے۔

ان کا کہانا تھا کہ آئندہ24گھنٹےمیں ہرگھنٹےصورتحال بدلےگی،تحریک انصاف کےتمام ارکان اسمبلیوں سےمستعفی ہوجائیں،موجودہ صورتحال میں مجھےمزید متحرک ہوناہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ غیرملکی سازش کرنےوالوں پرغداری کامقدمہ کیاجائے، سازش میں ملوث جماعتوں پرپابندی لگائی جائے، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرےاورملک میں الیکشن کروائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لانےوالی جماعتوں کوکالعدم قراردیاجائے، ملکی سلامتی پر سوال کھڑا ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں سےمداخلت کی اپیل کرتا ہوں، سیاسی بٹیروں کیخلاف سیاسی اعلان جنگ کررہاہوں، پاکستانی اسٹیبشلمنٹ سےکہہ رہاہوں،غیرملکی اسٹیبلشمنٹ سےنہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان یاعید کےبعدکسی ٹی وی پربطوراینکرآسکتاہوں، سیاسی مردوں کودفن کرنامیری ذمہ داری ہے، اشتہاری اورمنی لانڈر کیس ختم کروارہےہیں۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan