Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

گولڈن ویزا کی بدولت نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔
شائع 02 اپريل 2022 11:12am
ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

پاکستان کی فلمی صنعت کے نامور سینئر اداکار جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاوید شیخ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "گولڈن ویزا ملنے پر بہت خوش ہوں اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکرگزار ہوں"۔

تاہم گولڈن ویزا کی بدولت نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

اس قبل جنید خان، ثنا جاوید، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

UAE

showbiz stars