Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے تین وفاقی وزرا کے استعفے منظور کرلیئے

ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 وفاقی وزرا کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
شائع 02 اپريل 2022 10:54am
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ـــ فائل فوٹو
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ـــ فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 وفاقی وزرا کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 وفاقی وزرا کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

جن وزراء نے اپنے اپنے دفاتر سے استعفیٰ دیا ہے ان میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی امین الحق اور وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔

دریں اثناء صدر مملکت نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو وزیر قانون کا اضافی قلمدان بھی تفویض کیا،جو فروغ نسیم کی جگہ لیں گے۔

MQMP

PTI government

Arif Alvi

PMLQ