Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ملک ناراض ہوگیا کہ روس کادورہ کیوں کیا،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روس کادورہ کرنے پردھمکیاں دی گئی، کیا کوئی ملک اس طرح دھمکیاں دےسکتاہے۔
شائع 01 اپريل 2022 01:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ملک ناراض ہوگیا کہ روس کادورہ کیوں کیا.

وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک ناراض ہوگیا کہ روس کادورہ کیوں کیا، بھارت ان کا اتحادی ہے،اس نے روس کوسپورٹ کیا جبکہ بھارت نے پابندی کےباوجود روس سےتیل خریدا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کسی کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بیرونی مداخلت ہونا بھی ہماری غلطی ہے، روس کادورہ کرنے پردھمکیاں دی گئی، کیا کوئی ملک اس طرح دھمکیاں دےسکتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ دماغ میں سیکیورٹی کامطلب فوج آتا ہے، سیکیورٹی ڈائیلاگ ملکی مستقبل کیلئے اہم ہے، ملک میں سیکیورٹی سےمتعلق بھی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھے تھا کہ ریاست کیلئےخودمختارخارجہ پالیسی ضروری ہے، پاکستان بنا تو دیوالیہ کی صورتحال تھی،ابتدائی میں بیرونی امدادلیناپاکستان کی مجبوری تھی، مزید کہا کہ رکاوٹ سےمقابلہ کرکےانسان آگے بڑھتاہے، قوم بنتی ہےخودمختار خارجہ پالیسی سے ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کےکئی زاویئے ہیں، نیشنل سیکیورٹی میں عوامی مفادات کاخیال رکھاجاتاہے، قانون کی بالادستی،فلاحی ریاست،آزادخارجہ پالیسی اہم ہے۔

اسلام آباد

Prime Minister Imran Khan

Islamabad Security Dialogue