Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
شائع 01 اپريل 2022 12:27pm
وزیر اطلاعات فواد چوہدری  ____ فائل فوٹو
وزیر اطلاعات فواد چوہدری ____ فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، جس کے بعد حکومت نے سیکیورٹی مزید سخت کردی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "سیکیورٹی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی ہے، تاہم ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی چینل (اے آر وائی نیوز) کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے "ملک بیچنے" سے انکار پر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

مزید براں وزیر اعظم عمران خان کی قسمت کا فیصلہ اتوار کو عدم اعتماد کے ووٹ کے دن متوقع ہے جبکہ انہوں نے 27 مارچ کو دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت گرانے کی کوششوں کے پیچھے غیر ملکی سازش تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر "ثبوت کا ٹکڑا" اپنے پاس رکھا تھا۔

وزیر اعظم عمران کے مطابق ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی "آزاد خارجہ پالیسی" کی وجہ سے "غیر ملکی سازش" کا نتیجہ تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز منگوائے جا رہے ہیں۔

fawad chaudhry

imran khan