Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان کی آمد سے قبل طبی ماہرین نے عوام کو کیا تجویز دی؟

ماہ مقدس میں روزہ رکھنے اور عبادات معمول بنانے سے بیشتر نفسیاتی مسائل سے بھی بچاجاسکتا ہے۔
شائع 01 اپريل 2022 11:49am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رمضان المبارک کی آمد سے قبل طبی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ عوام بسیارخوری( ضرورت سے زیادہ کھانا) سے گریز کریں جبکہ مقدس ماہ میں روزہ رکھنے سے وزن میں کمی لاکر امراض قلب سمیت دیگر امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

آج نیوز کے مطابق کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں روزہ اور آگہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں طبی ماہرین نے شہریوں کی صحت کو محفوظ بنانے کےلیے بسیار خوری سے گریز کا مشورہ دیا ہے

سینئیرڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر حمید جمانی نے آگہی پروگرام کو خوش آئیند قرار دیا جبکہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر رفعت سلطانہ نے کہا کہ روزہ رکھنے سے بلڈ پریشر، شوگر اور امراض قلب پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر محمودالحسن نے مشورہ دیا کہ انسولین استعمال کرنے والے بھی روزہ رکھ سکتے ہیں لیکن اپنے معالج سے احتیاطی تدابیر معلوم کریں اور شوگر پر قابو رکھیں۔

تاہم ماہ مقدس میں روزہ رکھنے اور عبادات معمول بنانے سے بیشتر نفسیاتی مسائل سے بھی بچاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے دن بھر معدہ خالی رہتا ہے، جس کے باعث معدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں بسیارخوری سے معدے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کرپاتا اورخراب ہوجاتا ہے۔

Health Issues

health tips

Ramzan 2022