Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم جماعتیں حکومت بنانے کو تیار ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی...
شائع 31 مارچ 2022 04:33pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں حکومت بنانے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی اصلاحات کا عمل جلد مکمل کریں گے، جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد سب چاہتے ہیں جلد انتخابات ہوں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ جس پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو بلانا چاہیے تھا، خط ایک وزیر کی جانب سے خود لکھوایا گیا ہے، خط وزیرکے پاس پہنچا اور وزیر نے عمران خان کو دیکھایا۔

بلاول نے کہا کہ وزیراعظم آئینی لڑائی سے بھاگ رہے ہیں، یہ شخص اپنی انا کی وجہ سے کرسی سے چپکا ہوا ہے۔

PDM

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Letter to PM

no trust move