Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ: پی پی ایم این اے جام کریم کی ضمانت منظور

پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی درخواست ضمانت منظور...
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2022 04:18pm

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کی 11 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے رکن اسمبلی کو کیس کی تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

جام کریم جوآج صبح متحدہ عرب امارات سے واپس آیا، نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے پیش ہوئے۔

وہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال کے سامنے پیش ہوئے۔

ان کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار ملک واپس آچکا ہے اور خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔

جسٹس عمر سیال نے انہیں 11 اپریل تک 100,000 روپے کے سالوینٹ ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری دے دی۔

جام کریم کو اس سے قبل 10 دن کی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی جو انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے 25 مارچ کو اسی کیس میں ایک ڈویژن بنچ کے ذریعے مانگی تھی۔

درخواست گزار کو اس کے بھائی جام اویس اور دیگر کے ساتھ افضل جوکھیو نے اپنے بھائی ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد کیا تھا جس کی تشدد زدہ لاش 3 نومبر 2021 کو میمن گوٹھ ملیر میں جام کے فارم ہاؤس کے قریب سے ملی تھی۔

اس سے قبل جام عبدالکریم جمعرات کی صبح پاکستان واپس پہنچ گئے، پیپلز پارٹی کے ایم این اے صبح 5 بجے دبئی سے کراچی پہنچے۔

PPP MNA

Jam Abdul karim

Nazim Jokhio Murder Case