Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدم اعتماد: اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار...
شائع 31 مارچ 2022 11:04am
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت ملک میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہادر لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنی حکومت کے خلاف بین الاقوامی سازش کا پردہ فاش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفاد کو مقدم رکھا اور وہ قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Usman Dar

no trust move