Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج این سی او سی آپریشن کا آخری دن ہوگا : اسد عمر

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا کہ آج (جمعرات) نیشنل کمانڈ...
شائع 31 مارچ 2022 10:56am

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا کہ آج (جمعرات) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) آپریشن کا آخری دن ہوگا۔

اپنے ٹویٹر بیان میں اسد عمر نے اعلان کیا کہ ذمیواری اب وزارت صحت کو دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے بے حد فخر ہے کہ پاکستان کو عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے دنیا میں سب سے کامیاب کے طور پر کورونا سے نمٹنے پر تعریف کی جارہی ہے۔

اسد عمر نے بطور چیئرمین این سی او سی کی سرشار ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو بھی سراہا اور اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کی مثبتیت کی شرح 0.82 فیصد تک گر گئی ہے جس میں کل 6 اموات اور 244 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

NCOC

COVID19

Asad Umer