Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے: شیخ رشید

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث سے قبل سیاسی درجہ حرارت...
شائع 30 مارچ 2022 02:42pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث سے قبل سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے باعث وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم آج وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ سینئر صحافیوں اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں کو اس خط کے "تحریری ثبوت" ظاہر کریں گے جو وہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے شواہد موجود ہیں۔

اعلان کے بعد شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج 10 صحافیوں کو مدعو کیا ہے جنہیں خط دکھایا جائے گا۔

imran khan

PTI govt

Nation Address