Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فروغ نسیم اور امین الحق نے وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا

اپوزیشن رہنماؤں کے دونوں وفود کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کی...
شائع 30 مارچ 2022 01:43pm

اپوزیشن رہنماؤں کے دونوں وفود کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد وفاقی وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے استعفے پیش کر دیے۔

آج نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان جو کہ اب عدم اعتماد کی تحریک میں فیصلہ کرنے والی واحد حکمران جماعت اتحادی ہے،جس نے منگل کی رات اپوزیشن اور حکومتی وفود سے ملاقاتیں کیں۔

ایم کیو ایم پاکستان (آج) بدھ کی شام 4 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرے گی۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام سابق وزیر خالد مقبول صدیقی کو پیش کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عمران اسماعیل نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے تین سال سے زائد عرصے سے ہماری حمایت کی ہے اور ہم مستقبل میں بھی اسی کی توقع رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان "معاہدہ ہو گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے۔

تاہم، ایم کیو ایم پاکستان نے عدم اعتماد کے ووٹ میں اپنی پوزیشن واضح طور پر بیان نہیں کی۔

opposition

PPP

MQM P

no trust move