Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا سینئر صحافیوں اور اتحادیوں سے دھمکی آمیز خط شیئر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اتحادی...
شائع 30 مارچ 2022 01:06pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ اپنی حکومت گرانے کی غیر ملکی سازش کے ثبوت پر مشتمل ایک خط شیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ای پاسپورٹ سروسز کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خط سے ان عناصر کا پتہ چل جائے گا جو بیرون ملک سے ہمارے ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکوک و شبہات پیدا کیے گئے کہ حکومت یہ سب کچھ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ ہیں، خط سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت کے خلاف کتنی بڑی سازش ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کے پیش نظر تھریٹ لیٹر عوامی سطح پر شیئر نہیں کیا جاسکتا، تاہم ان کی حکومت نے اسے چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا، جو کہ عدم اعتماد کے اقدام کو پیش کرنے سے صرف ایک دن پہلے تھا۔

Prime Minister Imran Khan

PTI govt

Letter to PM

no trust move

Threat Letter