Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس سال 22 پریس کلبوں میں ڈیجیٹل اسٹوڈیوز بنائیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2022 01:55pm

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال ڈیجیٹل اسٹوڈیوز اور لیبز کی سہولت کی فراہمی کے لیے 22 پریس کلبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ان پریس کلبوں کو جدید اسٹوڈیوز اور آلات ملیں گے،اس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل جرنلزم کی جدید تکنیک استعمال کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت پریس کلبوں میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں لاہور، سکھر ، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد شامل ہیں۔

fawad chaudhry