Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست...
شائع 30 مارچ 2022 11:08am
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے، عہدہ آنی جانی چیز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، کپتان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

Usman Buzdar

Punjab CM

no trust move