Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم آج اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی...
شائع 30 مارچ 2022 10:14am
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں الیکٹرانک پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ای پاسپورٹ ایک جدید ترین بائیو میٹرک چپ سے لیس ہوگا جس میں متعدد حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔

یہ پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سفر کے دوران فوری اور آسان امیگریشن امداد بھی فراہم کرے گا۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔

imran khan

Prime Minister