Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کے ہاں بیٹے کی ولادت

مدیحہ نقوی نے بتایا کہ انہوں نے 3 شعبان کو ایک بیٹے کو جنم دیا اور اس کا نام "سید زائر حسین سبزواری" رکھا ہے۔
شائع 29 مارچ 2022 03:30pm
مدیحہ نقوی ــــ انسٹاگرام فوٹو
مدیحہ نقوی ــــ انسٹاگرام فوٹو

معروف ٹی وی میزبان اور نیوز کاسٹر مدیحہ نقوی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمدیحہ نقوی نے اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیبی شاور کی متعدد تصاویر پوسٹ کیں۔

مدیحہ نقوی نے بتایا کہ انہوں نے 3 شعبان کو ایک بیٹے کو جنم دیا اور اس کا نام "سید زائر حسین سبزواری" رکھا ہے۔

مدیحہ نقوی انستاگرام پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ "اللہ سبحان وتعالیٰ نے 3 شعبان کو مجھے سید زائر حسین سبزواری جیسے ایک خوبصورت بچے سے نوازا ہے"۔

واضح رہے کہ مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری کی شادی 2019 میں ہوئی تھی۔