Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تمام سیاسی فیصلے مجھ سے مشاورت کے بعد کیے گئے: چوہدری شجاعت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی...
شائع 29 مارچ 2022 02:02pm

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبروں کو "پروپیگنڈا" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی فیصلے مجھ سے مشاورت کے بعد کیے گئے اور میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور پارٹی ایک پیج پر ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں دراڑ کی افواہیں غلط ہیں، وہ وضاحتیں جاری کرنا پسند نہیں کرتے لیکن پھر بھی واضح کرتے ہیں کہ انہیں خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں میں نوجوانوں کی تعداد پچھلی اسمبلیوں سے زیادہ ہے،ان پر شک کرنا اور الزامات لگانا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں پیسے کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ پڑھے لکھے لوگ اس عمل کو پسند نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ دینے پر رضامندی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق کے اندر اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تھیں۔

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ

Punjab CM