پاکستان میں پہلاروزہ کب ہوگا؟
لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا کہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ہلال کی رویت بآسانی ہو جائے گی اور ملک میں رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری کے مطابق شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہو گا۔
مزید براں یکم مئی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی.
نیز غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی۔
اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 3 مئی کو ہو گی۔
Comments are closed on this story.