Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان میں سے ایک کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
شائع 29 مارچ 2022 09:46am
فوٹو ــــ آئی ایس پی آر
فوٹو ــــ آئی ایس پی آر

خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کم از کم 4 دہشت گرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ "27 مارچ کی رات کو سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔"

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان میں سے ایک کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ بقیہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، تاہم مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید کہا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔

تاہم علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

ISPR

ISPR Director General

Waziristan